شارٹ ٹرم کڈنیپنگ اور ڈکیتی میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

image

اینٹی وائلنٹ کرائم سیل اور سی آئی اے پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شارٹ ٹرم کڈنیپنگ کی واردات میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس کے مطابق 22 اپریل 2026 کو مغوی محمد متعال خان اپنے گھر سے لاہور جانے کے لیے نکلے تھے کہ سفید رنگ کی ویگو میں سوار نامعلوم ملزمان نے انہیں اغوا کرلیا۔ اغوا کاروں نے دورانِ حراست مغوی کو تشدد کا نشانہ بنایا اور تاوان کے طور پر ان کے ڈیجیٹل اکاؤنٹ سے 8600 امریکن ڈالرز، ایک آئی فون 17 پرو میکس، ایک سیمسنگ موبائل اور ایک M4 لیپ ٹاپ چھیننے کے بعد انہیں کورنگی انڈسٹریل ایریا میں چھوڑ کر فرار ہوگئے تھے۔

واقعے کا مقدمہ الزام نمبر 52/2026 تھانہ ایئرپورٹ میں دفعہ 365A PPC کے تحت درج کیا گیا تھا، جس کی تفتیش بعدازاں AVCC/CIA کراچی کو منتقل کردی گئی۔ ایس ایس پی اے وی سی سی کی زیرِ نگرانی تشکیل دی گئی خصوصی ٹیم نے ٹیکنیکل بنیادوں پر تحقیقات کا آغاز کیا اور جدید طریقہ کار اپناتے ہوئے ایئرپورٹ کے علاقے میں کارروائی کرکے دو ملزمان کو حراست میں لے لیا۔

پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت حمزہ رضوان ولد رضوان حبیب اور محمد سلیم علیم ولد محمد علیم حنیف کے نام سے ہوئی ہے۔ ترجمان ایس ایس پی اے وی سی سی کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش کا عمل جاری ہے اور اس دوران مزید اہم انکشافات کے ساتھ ساتھ ان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری بھی متوقع ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US