ایران کی فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کی تصدیق

image

فیفا ورلڈ کپ کے صدر نے اعلان کیا ہے کہ ایران آئندہ ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کرے گا اور اپنے میچز امریکا میں ہی کھیلے گا۔

وینکوور میں فیفا کانگریس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاسی اور سفارتی پیچیدگیوں کے باوجود فیصلہ برقرار رکھا گیا ہے کیونکہ فٹبال کا مقصد دنیا کو جوڑنا ہے۔

واضح رہے کہ 2026 کا ورلڈ کپ امریکا، کینیڈا اور میکسیکو کی مشترکہ میزبانی میں منعقد ہوگا، تاہم امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کے باعث ایران کی شرکت پر سوالات اٹھے تھے۔ ایران نے اپنے میچز کسی اور ملک منتقل کرنے کی درخواست بھی کی تھی جسے فیفا نے مسترد کر دیا۔

امریکی حکام کے مطابق ایرانی کھلاڑیوں کو ایونٹ میں شرکت کی اجازت ہوگی، تاہم ویزا اور سیکیورٹی سے متعلق کچھ پابندیاں برقرار رہیں گی۔

ایران پہلے ہی ورلڈ کپ 2026 کے لیے کوالیفائی کر چکا ہے اور یہ اس کی تاریخ میں ساتویں شرکت ہوگی، تاہم تہران کی جانب سے اس تازہ فیصلے پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US