مائیکل کلارک کا مداحوں کو جلد کی بیماری سے آگاہی کا پیغام

image

مائیکل کلارک نے اپنے مداحوں کو جلد کے کینسر سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے باقاعدہ چیک اپ کی اہمیت پر زور دیا ہے۔

سابق آسٹریلوی کپتان نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ اسکن کینسر آگاہی کا مہینہ شروع ہو چکا ہے اور یہ وقت اپنی جلد کی صحت کا جائزہ لینے کے لیے انتہائی اہم ہے۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ حال ہی میں ان کے چہرے سے ایک اور کینسر زدہ حصہ ہٹایا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ یہ عمل خوشگوار نہیں ہوتا لیکن بروقت چیک اپ انتہائی ضروری ہے تاکہ بیماری کو ابتدائی مرحلے میں ہی روکا جا سکے۔

واضح رہے کہ مائیکل کلارک ایک عرصے سے اسکن کینسر میں مبتلا ہیں اور وہ مسلسل اس کے علاج اور نگرانی کے عمل سے گزر رہے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US