ناہید رانا پشاور زلمی کو دوبارہ جوائن کر لیا، پی ایس ایل فائنل میں شرکت متوقع

image

بنگلادیش کے فاسٹ بولرناہید رانا نے پشاور زلمی کو دوبارہ جوائن کر لیا ہے۔

بنگلا دیشن کرکٹ بورڈ نے ناہید رانا کو پاکستان سپر لیگ کے فائنل میں شرکت کے لیے خصوصی اجازت دے دی ہے۔ پی ایس ایل کا فائنل اتوار کو قذافی اسٹڈیم میں کھیلا جائے گا۔

یاد رہے کہ ناہید رانا نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے باعث وطن واپس چلے گئے تھے تاہم اب وہ فائنل کے لیے دوبارہ اسکواڈ کا حصہ بن گئے ہیں۔

دوسری جانب پی ایس ایل 11 کے دوسرے ایلیمنیٹر میں حیدر آباد کنگز مین اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان مقابلہ آج کھیلا جا رہا ہے جس کے بعد یہ طے ہوگا کہ فائنل میں پشاور زلمی کے مدمقابل کون سی ٹیم آئے گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US