پی ایس ایل 11: اسلام آباد یونائیٹڈ اور حیدرآباد کنگز مین آج آمنے سامنے

image

پی ایس ایل 11 کے دوسرے ایلیمنیٹر میں آج پہلی بار ایونٹ میں شریک حیدر آباد کنگز مین کا مقابلہ تین بار کی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ سے ہوگا۔

یہ اہم میچ فیصلہ کرے گا کہ اتوار 3 مئی کو فائنل میں پشاور زلمی کے خلاف کون سی ٹیم میدان میں اترے گی۔

میچ کی تیاری کے لیے اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑیوں نے گزشتہ روز بھرپور پریکٹس سیشن کیا جبکہ حیدرآباد کنگز مین کے کھلاڑیوں نے آرام کو ترجیح دی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US