آئی سی سی نے مینز ٹیسٹ اور ویمنز ون ڈے کی سالانہ ٹیم رینکنگ جاری کر دی ہے، جس میں کئی اہم تبدیلیاں سامنے آئی ہیں۔
مینز ٹیسٹ رینکنگ میں آسٹریلیا کرکٹ بدستور پہلے نمبر پر موجود ہے جبکہ جنوبی افریقہ دوسرے نمبر پر برقرار ہے۔ انڈیا کرکٹ ٹیم نے انگلینڈ کو پیچھے چھوڑ کر تیسری پوزیشن حاصل کر لی، جبکہ انگلینڈ چوتھے نمبر پر آ گیا۔
نیوزی لینڈ پانچویں نمبر پر برقرار ہے جبکہ پاکستان کرکٹ ٹیم ایک درجہ ترقی کے بعد ساتویں سے چھٹے نمبر پر آ گئی ہے۔ سری لنکا ساتویں، ویسٹ انڈیز آٹھویں، بنگلا دیش نویں اور زمبابوے دسویں نمبر پر آ گیا ہے۔
ویمنز ون ڈے رینکنگ میں آسٹریلیا پہلی پوزیشن پر براجمان ہے جبکہ انگلینڈ دوسرے، بھارت تیسرے، جنوبی افریقا چوتھے، نیوزی لینڈ پانچویں اور سری لنکا چھٹے نمبر پر برقرار ہیں۔
بنگلا دیش ویمن ٹیم ایک درجہ ترقی کے بعد ساتویں نمبر پر آ گئی جبکہ پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم ایک درجہ تنزلی کے بعد آٹھویں نمبر پر چلی گئی۔ ویسٹ انڈیز نویں اور آئرلینڈ دسویں نمبر پر برقرار ہیں۔
آئی سی سی کے مطابق افغانستان اور آئرلینڈ کی مینز ٹیموں کو مکمل ٹیسٹ رینکنگ میں شامل ہونے کے لیے آئندہ سال مزید دو ٹیسٹ میچز کھیلنا ہوں گے۔