کراچی پورٹ پر تاریخی سنگِ میل، پہلی بار مکمل ٹرانس شپمنٹ کارگو جہاز لنگرانداز

image

کراچی پورٹ پر بحری تجارت کے شعبے میں ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جہاں تاریخ میں پہلی بار مکمل ٹرانس شپمنٹ کارگو جہاز نے برتھنگ کی۔

ایم وی ارلن مختلف اقسام کا کارگو لے کر کراچی بندرگاہ پہنچا جسے پاکستان کے میری ٹائم سیکٹر کے لیے ایک بڑی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔ کراچی پورٹ کے مطابق یہ اقدام جدید ٹرانس شپمنٹ نظام میں ایک اہم سنگِ میل ہے۔

وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار نے کہا کہ ماضی میں کراچی پورٹ پر صرف کنٹینرز کی ٹرانس شپمنٹ ہوتی تھی تاہم اب جنرل کارگو، بلک، بریک بلک اور گاڑیوں کی ہینڈلنگ کے ساتھ نئے تجارتی مواقع پیدا ہو رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کراچی پورٹ تیزی سے خطے کے ایک اہم ٹرانس شپمنٹ مرکز میں تبدیل ہو رہی ہے جس سے عالمی تجارتی راستوں کو جوڑنے میں پاکستان کا کردار مزید مضبوط ہوگا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US