پاکستان سپر لیگ کے سیزن 11 میں حیدرآباد کنگز کے فاسٹ بولر محمد علی پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کر دیا گیا ہے۔
محمد علی کو لیول ون کی خلاف ورزی پر سزا دی گئی ہے۔ انہوں نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف دوسرے ایلی منیٹر میچ میں پی ایس ایل کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی۔
پی سی بی کے مطابق محمد علی 16ویں اوور کے دوران کھیل کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کے مرتکب پائے گئے جس پر ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔
بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کو ضابطہ اخلاق کی پابندی یقینی بنانا ہوگی تاکہ کھیل کے معیار اور وقار کو برقرار رکھا جا سکے۔