عالمی نمبر ایک اطالوی ٹینس اسٹار جینک سنر نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے آرتھر فلس کو 2-6 اور 4-6 سے شکست دے کر میڈرڈ اوپن کے فائنل میں رسائی حاصل کر لی۔
فائنل میں ان کا مقابلہ جرمنی کے کھلاڑی الیگز ینڈر زویریو سے ہوگا جنہوں نے دوسرے سیمی فائنل میں الیگزینڈر بلاکس کو 2-6 اور 5-7 سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی۔
24 سالہ جینک سنر اس جیت کے ساتھ مسلسل پانچویں اے ٹی پی ماسٹرز 1000 ٹائٹل کے لیے پر امید ہیں۔ اس سے قبل وہ پیرس، انڈین ویلز، میامی اور مونٹی کارلو میں ٹرافیاں جیت چکے ہیں۔یہ ان کی ماسٹرز 1000 مقابلوں میں 27ویں فتح ہے، جو ان کی شاندار مستقل مزاجی کو ظاہر کرتی ہے۔
مزید یہ کہ سنر ایک اہم سنگ میل عبور کرتے ہوئے تمام نو اے ٹی پی ماسٹرز 1000 ٹورنامنٹس کے فائنل میں پہنچنے والے چوتھے کھلاڑی بن گئے ہیں اور یہ کارنامہ انجام دینے والے کم عمر ترین کھلاڑی بھی ہیں۔