آخری کاروباری ہفتے میں اسٹاک مارکیٹ میں مندی، اربوں روپے ڈوب گئے

image

ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات میں جمود، مہنگائی میں اضافہ اور شرح سود میں اضافے کے اثرات پاکستان اسٹاک مارکیٹ پر بھی نمایاں رہے جس کے باعث پورا ہفتہ منفی رجحان غالب رہا۔

رپورٹس کے مطابق منفی معاشی و عالمی ڈویلپمنٹس کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج شدید دباؤ کا شکار رہی اور سرمایہ کاروں کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔

تفصیلات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران سرمایہ کاروں کے مجموعی طور پر 854 ارب 57 کروڑ روپے ڈوب گئے۔

100 انڈیکس میں ہفتہ وار 4.5 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ مجموعی طور پر 7,678 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی۔ کاروباری ہفتے کے اختتام پر انڈیکس 162,994 پوائنٹس پر بند ہوا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US