پاکستان کرکٹ ٹیم کا ٹیسٹ اسکواڈ دو میچوں کی سیریز کھیلنے کے لیے آج رات بنگلا دیش روانہ ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے ٹیسٹ کھلاڑی گزشتہ ایک ہفتے سے کراچی میں ٹریننگ کیمپ میں مصروف تھے۔ بابر اعظم، خرم شہزاد اور امام الحق، جو اس وقت پاکستان سپر لیگ کے فائنل کی تیاریوں میں مصروف ہیں پیر کے روز ٹیم کو ڈھاکا میں جوائن کریں گے۔
پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان دو ٹیسٹ میچز 15 اور 16 مئی سے کھیلے جائیں گے جو آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہوں گے۔
ٹیم کی قیادت شان مسعود کریں گے جبکہ اسکواڈ میں بابر اعظم، خرم شہزاد، امام الحق، عبداللہ شفیق، عماد بٹ، اذان اویس، حسن علی، محمد عباس، محمد رضوان، نعمان علی، ساجد خان، شاہین شاہ آفریدی، سلمان علی آغا اور سعود شکیل سمیت دیگر کھلاڑی شامل ہیں۔