پاکستان سپر لیگ 11 فائنل: شاندار اختتامی تقریب کی تیاریاں مکمل

image

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 کے گرینڈ فائنل کے لیے تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں جبکہ رنگارنگ اختتامی تقریب کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

اختتامی تقریب میں معروف گلوکار عاطف اسلم، علی عظمت، عارف لوہار، آئمہ بیگ اور صابری سسٹرز اپنی پرفارمنس سے شائقین کو محظوظ کریں گےجبکہ آتش بازی کا بھی شاندار مظاہرہ کیا جائے گا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں فائنل میچ کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

محسن نقوی نے ہدایت کی کہ میگا ایونٹ کے لیے ہر سطح پر بہترین انتظامات یقینی بنائے جائیں اور شائقین کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ شائقین کرکٹ شام 6 بجے تک اسٹیڈیم پہنچ کر اختتامی تقریب سے بھرپور لطف اٹھائیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US