جیسن گلیسپی کی کوچنگ میں حیدرآباد کنگزمین پی ایس ایل 11 فائنل میں پہنچ گئے

image

پاکستان کرکٹ بورڈ اور اس کے نظام پر تنقید کے بعد استعفیٰ دینے والے سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر جیسن گلیسپی نے اپنی پہلی ہی کوشش میں حیدرآباد کنگزمین کو پاکستان سپر لیگ 11 کے فائنل تک پہنچا دیا ہے۔

ٹیم کی کوچنگ کے دوران انہیں سابق نیوزی لینڈ کرکٹر گرانٹ بریڈبرن کی معاونت حاصل رہی جن کی پی سی بی سے ماضی میں علیحدگی بھی تنازعات کی زد میں رہی تھی۔

جیسن گلیسپی اپریل 2024 میں پاکستان کی ریڈ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر ہوئے تھے تاہم بعد ازاں اختلافات اور اندرونی معاملات کے باعث ان کی اور بورڈ کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی جس کے بعد انہوں نے 2025 کے آخر میں استعفیٰ دے دیا۔

ذرائع کے مطابق گلیسپی نے بعد میں اپنے انٹرویوز میں سلیکشن معاملات اور اختیارات میں کمی پر تحفظات کا اظہار کیا اور بورڈ میں بعض اندرونی اثر و رسوخ کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔

دوسری جانب حیدرآباد کنگزمین کے فائنل تک پہنچنے کے بعد ٹیم کی کارکردگی اور کوچنگ اسٹاف کی حکمت عملی کو بھی سراہا جا رہا ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ فائنل میں ان کے مدمقابل پشاور زلمی کے سپورٹ اسٹاف میں شامل ایک کوچ بھی ماضی میں پی سی بی سے علیحدگی اختیار کر چکے ہیں۔

ادھر قومی ٹیم کے معاملات میں بھی تبدیلیاں جاری ہیں جہاں ٹیسٹ ٹیم کی ذمہ داری سرفراز احمد جبکہ وائٹ بال ٹیم کی کوچنگ مائیک ہیسن کے پاس ہے تاہم حالیہ ٹی20 کارکردگی کے بعد ان پر بھی دباؤ بڑھا ہوا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US