کراچی کے علاقے صفورا چورنگی کے قریب رینجرز نے کارروائی کے دوران غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔
رینجرز حکام کے مطابق ملزم کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ برآمد ہوا، جس میں پانچ ایم 4 رائفلز بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ دیگر مختلف اقسام کے ہتھیار بھی تحویل میں لے لیے گئے۔
کارروائی کے دوران ملزم سے دو موبائل فونز، سونے کی چین، نقد رقم، جعلی اتھارٹی لیٹر اور ایک سیکیورٹی کمپنی کی مہر بھی برآمد کی گئی۔
رینجرز کا کہنا ہے کہ ملزم کو مزید تفتیش کے لیے متعلقہ اداروں کے حوالے کردیا گیا ہے، جبکہ اس سے اہم انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے۔