ساہیوال: لاپتہ دو کم عمر بھائیوں کی لاشیں گھر سے برآمد، ماں زیر حراست

image

ساہیوال کے علاقے موضع بشیرہ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں گزشتہ روز سے لاپتہ دو کمسن بھائیوں کی لاشیں گھر کے آٹے والے ٹرنک سے برآمد ہوئیں۔

6 سالہ حسن اور 4 سالہ حیدر علی گزشتہ روز سے لاپتہ تھے، جن کی تلاش جاری تھی۔ بعدازاں گھر کا بند کمرہ کھولنے پر آٹے کے ٹرنک سے دونوں بچوں کی لاشیں ملیں، جس سے علاقے میں کہرام مچ گیا۔

پولیس حکام کے مطابق واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں جبکہ بچوں کی والدہ کو حراست میں لے کر تفتیش کی جا رہی ہے۔ واقعے کی نوعیت اور وجوہات جاننے کے لیے مختلف پہلوؤں سے چھان بین جاری ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ اور مزید شواہد کی روشنی میں حقائق سامنے لائے جائیں گے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US