پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے گیارہویں ایڈیشن کے فائنل میچ کے شیڈول میں تبدیلی کردی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق میچ کے اوقات کار میں یہ تبدیلی اختتامی تقریب کے باعث کی گئی ہے۔
نئے شیڈول کے تحت حیدر آباد کنگز اور پشاور زلمی کے درمیان ہونے والے فائنل معرکے کا ٹاس اب شام 7:30 بجے ہوگا، جبکہ میچ کا باقاعدہ آغاز رات 8:00 بجے کیا جائے گا۔ اس سے قبل ٹاس 6:30 بجے اور میچ 7:00 بجے شروع ہونا تھا۔
میچ سے قبل لیگ کی پروقار اختتامی تقریب شام 6:30 بجے منعقد ہوگی، جس کی وجہ سے ٹاس اور میچ کے آغاز کو ایک گھنٹہ تاخیر سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
تمام کرکٹ شائقین کو اب فائنل کے بھرپور جوش و خروش کے لیے نئے مقررہ وقت پر اسٹیڈیم یا ٹی وی اسکرینز کا رخ کرنا ہوگا۔