لاہور: بیگم کوٹ میں شیر کو مار کر کھال اتارنے کے الزام میں ملزم گرفتار

image

لاہور کے علاقے بیگم کوٹ میں ایک شیر کو ہلاک کرنے کے بعد اس کی کھال اتارنے کا واقعہ سامنے آیا ہے، جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

واقعے کے بعد محکمہ وائلڈ لائف نے فوری نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کے لیے خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

حکام کے مطابق کارروائی کے دوران ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے، جس کے قبضے سے شیر اور ہرن کی کھالیں بھی برآمد ہوئی ہیں۔ ابتدائی معلومات کے مطابق ملزمان غیر قانونی طور پر جانوروں کو مار کر ان کی کھالیں اور حنوط شدہ اشیا تیار کرنے میں ملوث تھے۔

وائلڈ لائف حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں، جبکہ وائلڈ لائف ایکٹ کے تحت سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US