پاکستان اسپورٹس بورڈ نے ایکویسٹیریئن فیڈریشن آف پاکستان کے حالیہ انتخابات کے نتائج کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
جاری کردہ اعلامیے کے مطابق راجا ضرار سجاد کو فیڈریشن کا نیا صدر منتخب کرلیا گیا ہے۔
دیگر عہدیداروں میں رحمان اللہ خان جنرل سیکریٹری کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے، جبکہ وامق شبیر کو فیڈریشن کا نیا خزانچی منتخب کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے اجرا کے بعد نومنتخب عہدیداروں نے اپنی ذمہ داریوں کا باقاعدہ آغاز کردیا ہے۔