کراچی کے علاقے ملیر میں شدید گرمی کے دوران بھی اسٹریٹ کرائم کا سلسلہ تھم نہ سکا۔
دوپہر ڈھائی بجے تپتی دھوپ میں اسٹیل ٹاؤن کی حدود میں واقع موبائل فون کی دکان پر بڑی ڈکیتی کی واردات ہوئی۔
دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار مسلح افراد دکان میں داخل ہوئے اور اسلحے کے زور پر دکاندار کو یرغمال بنا کر 18 قیمتی موبائل فون اور 4 لاکھ روپے نقدی لوٹ کر باآسانی فرار ہوگئے۔