لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 کی رنگا رنگ اختتامی تقریب جاری ہے، جہاں تماشائیوں کی بڑی تعداد کی موجودگی کے باعث اسٹیڈیم مکمل طور پر بھرا ہوا ہے۔
اس تقریب میں ملک کے نامور گلوکار عاطف اسلم، علی عظمت، عارف لوہار، آئمہ بیگ اور صابری سسٹرز اپنی پرفارمنس کے ذریعے شائقین کا لہو گرما رہے ہیں۔
اختتامی تقریب کے بعد ٹورنامنٹ کا فائنل میچ رات آٹھ بجے شروع ہوگا جس میں حیدرآباد کنگزمین اور پشاور زلمی کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔
پی ایس ایل کی نئی ٹیم حیدرآباد کنگزمین مارنوس لبوشین کی قیادت میں میدان میں اترے گی، جبکہ سابق چیمپئن پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم بھی ٹائٹل جیتنے کے لیے پرعزم ہیں۔