ملک کے مختلف شہروں میں ایک ہفتے کے دوران آٹے کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ دیکھا گیا ہے، جہاں 20 کلو کا تھیلا 200 روپے تک مہنگا ہوگیا ہے۔
وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق حیدرآباد اور لاڑکانہ میں قیمت میں 200 روپے، سرگودھا میں 190، سکھر میں 160، ملتان میں 133 روپے جبکہ کراچی اور خضدار میں 100 روپے تک کا اضافہ ہوا ہے۔
اس اضافے کے بعد کراچی میں آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت ملک بھر میں سب سے زیادہ 2500 روپے تک پہنچ گئی ہے، جبکہ لاہور میں یہ قیمت سب سے کم 1810 روپے ریکارڈ کی گئی ہے۔
کوئٹہ میں قیمت 2450، اسلام آباد میں 2373، پشاور میں 2350 اور راولپنڈی میں 2347 روپے تک ہوگئی ہے، جبکہ فیصل آباد، ملتان اور سرگودھا سمیت دیگر شہروں میں بھی قیمتیں 2 ہزار سے 2250 روپے کے درمیان سطح پر آگئی ہیں۔