لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے پی ایس ایل 11 کے فائنل میچ میں پشاور زلمی نے حیدرآباد کنگزمین کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
ٹاس سے قبل اسٹیڈیم میں ایک رنگا رنگ اختتامی تقریب منعقد ہوئی جس میں عاطف اسلم، علی عظمت، عارف لوہار، آئمہ بیگ اور صابری سسٹرز نے اپنی پرفارمنس سے تماشائیوں کے جوش و خروش میں اضافہ کیا۔
اس اہم معرکے کے لیے جہاں نئی ٹیم حیدرآباد کنگزمین مارنوس لبوشین کی قیادت میں پہلی بار ٹائٹل جیتنے کے لیے پرجوش ہے، وہیں پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم بھی دوبارہ چیمپئن بننے کے لیے پرعزم ہیں۔