نوری آباد میں قتل کیے جانے والے نوجوان کے قتل میں 4 دوست ملوث نکلے، ایک گرفتار

image

قائدآباد پولیس نے نوری آباد میں ہونے والے اندھے قتل کی واردات کا سراغ لگاتے ہوئے ایک ملزم نور عالم کو گرفتار کرلیا ہے، جس نے اپنے تین دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر اپنے ہی قریبی دوست عثمان آفریدی کو قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات کے مطابق ملزمان نے مقتول کو شیر پاؤ کالونی سے اغوا کرنے کے بعد نوری آباد کے قریب فائرنگ کر کے قتل کیا اور شناخت مٹانے کے لیے لاش پر تیزاب ڈالا۔

مقتول رینٹ اے کار کا کام کرتا تھا، جس کی گاڑی ملزمان نے اندرونِ سندھ فروخت کر کے رقم آپس میں تقسیم کرلی، جبکہ ملزم نے واقعے کی مبینہ وجہ غیرت بتائی ہے۔

پولیس نے ملزم کو قتل کے مقدمہ میں باقاعدہ گرفتار کرکے دیگر تین ملزمان کی تلاش میں چھاپہ مار کارروائیاں شروع کردی ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US