پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آغاز پر تیزی کا رجحان برقرار رہا تاہم منافع کے حصول کے لیے فروخت کے دباؤ کے باعث تیزی میں کچھ کمی بھی دیکھی گئی۔
مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز 1733 پوائنٹس کی زبردست تیزی کے ساتھ ہوا جبکہ دورانِ ٹریڈنگ انڈیکس میں 4200 پوائنٹس سے زائد اضافہ بھی ریکارڈ کیا گیا۔
اعداد و شمار کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں 162000 سے 165000 پوائنٹس تک چار نفسیاتی حدیں بحال ہو گئیں۔ہنڈریڈ انڈیکس 2263 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 165257 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔