پاکستان سپر لیگ 11: پشاور زلمی چیمپئن، حیدرآباد کنگزمین کو شکست

image

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 کے سنسنی خیز فائنل میں پشاور زلمی نے حیدرآباد کنگزمین کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر دوسری بار ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میں زلمی نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جس کے بعد حیدرآباد کنگزمین کی ٹیم 18 اوورز میں 129 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ صائم ایوب 54 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ کپتان مارنوس لبوشین 20 رنز بنا سکے۔

پشاور زلمی کی جانب سے ایرون ہارڈی نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ ناہید رانا نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

ہدف کے تعاقب میں زلمی کو ابتدائی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، کپتان بابر اعظم صفر پر آؤٹ ہوگئے، تاہم ایرون ہارڈی (56 ناٹ آؤٹ) اور عبدالصمد (48 رنز) نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کو 16ویں اوور میں فتح دلوا دی۔ایرون ہارڈی کو آل راؤنڈ کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

میچ سے قبل شاندار اختتامی تقریب منعقد ہوئی جس میں عاطف اسلم، علی عظمت، عارف لوہار، آئمہ بیگ اور صابری سسٹرز نے پرفارم کیا، جبکہ اسٹیڈیم میں 32 ہزار سے زائد شائقین نے میچ دیکھا، جو پی ایس ایل کی تاریخ میں ریکارڈ حاضری ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US