ملک میں ایندھن کے ذخائر میں اضافہ ہو گیا ہے جہاں پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن (پی این ایس سی) کا جہاز 58 ہزار میٹرک ٹن پیٹرول لے کر پاکستان پہنچ گیا۔
شپنگ ذرائع کے مطابق یہ جہاز کویت کی بندرگاہ سے روانہ ہوا تھا اور آبنائے ہرمز عبور کرتے ہوئے پاکستان پہنچا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جہاز نے خطے میں جاری امریکی ناکہ بندی کے باوجود اپنا سفر مکمل کیا جبکہ یہ ناکہ بندی کے بعد وہاں سے نکلنے والا دوسرا پاکستانی بحری جہاز ہے۔
حکام کے مطابق اس پیش رفت سے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی دستیابی میں بہتری متوقع ہے۔