پی ایس ایل میں نئے وینیوز شامل کرنے کا اعلان

image

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ سال پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں نئے وینیوز بھی شامل کیے جائیں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فائنل میچ میں شائقین کرکٹ نے بہترین نظم و ضبط اور بھرپور جوش و خروش کا مظاہرہ کیا، جبکہ قذافی اسٹیڈیم میں شائقین کا جذبہ قابلِ دید تھا۔

محسن نقوی کے مطابق لاہور کے شہریوں نے ایک بار پھر ثابت کیا کہ وہ کرکٹ سے بے حد محبت کرتے ہیں اور دونوں ٹیموں کو بھرپور داد دی۔

انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل 12 اس سیزن سے بھی بڑا اور بہتر ہوگا جبکہ نئے مقامات کو شامل کرنے سے لیگ کو مزید وسعت ملے گی۔

چیئرمین پی سی بی نے یہ بھی کہا کہ فائنل کے لیے شائقین کی اجازت حاصل کرنا آسان نہیں تھا تاہم وزیر اعظم کی دلچسپی کے باعث اجازت ممکن ہوئی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US