پاکستان سپر لیگ 11: بابر اعظم بہترین بیٹر، سفیان مقیم پلیئر آف دی ٹورنامنٹ قرار

image

پی ایس ایل 11 کے اختتام پر انفرادی کارکردگی کے ایوارڈز کا اعلان کر دیا گیا ہے جس میں پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم کو بہترین بیٹر قرار دیا گیا۔

بابر اعظم نے ایونٹ میں 588 رنز اسکور کیے اور انہیں گولڈن بیٹ اور حنیف محمد کیپ سے نوازا گیا۔

بہترین آل راؤنڈر کا ایوارڈ اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کے نام رہا، جبکہ پشاور زلمی کے فرحان یوسف کو بہترین فیلڈر قرار دیا گیا۔

پشاور زلمی کے ہی سفیان مقیم کو پلیئر آف دی ٹورنامنٹ اور بہترین بولر کا ایوارڈ ملا، انہوں نے ایونٹ میں 22 وکٹیں حاصل کیں اور انہیں فضل محمود کیپ دی گئی۔

وکٹ کیپر آف دی ٹورنامنٹ کا اعزاز کوشال مینڈس کو دیا گیا، جبکہ حیدرآباد کنگزمین کے حنین شاہ کو ایمرجنگ پلیئر قرار دیا گیا۔

امپائر آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ آصف یعقوب کے نام رہا، جبکہ حیدرآباد کنگزمین کو اسپرٹ آف دی کرکٹ ایوارڈ سے نوازا گیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US