پاکستان اور زمبابوے کی ویمنز کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا مقابلہ آج کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔ دونوں ٹیمیں اسٹیڈیم پہنچ چکی ہیں جہاں میچ کے لیے تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔
شیڈول کے مطابق میچ کا ٹاس پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر 3:00 بجے ہوگا، جبکہ پہلی گیند 3:30 بجے پھینکی جائے گی۔
یہ سیریز آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ 2025-29 کا حصہ ہے، جس میں قومی ٹیم کی قیادت فاطمہ ثناء کر رہی ہیں۔
زمبابوے کی ویمن ٹیم پہلی بار پاکستان کے تاریخی دورے پر ہے، جہاں وہ ون ڈے سیریز کے بعد تین ٹی ٹوئنٹی میچز بھی کھیلے گی۔
پاکستان اس وقت آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کے پوائنٹس ٹیبل پر پانچویں پوزیشن پر موجود ہے اور آج کا میچ جیت کر اپنی پوزیشن مزید مستحکم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔