مومنہ ریاست ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں آج اپنا ڈیبیو کررہی ہیں

image

پاکستان اور زمبابوے کی ویمنز ٹیموں کے درمیان کھیلے جانے والے پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں پاکستان کی لیفٹ آرم اسپنر مومنہ ریاست اپنے کیریئر کا آغاز کرنے جارہی ہیں۔ مومنہ ریاست پاکستان کی جانب سے ون ڈے کرکٹ میں ڈیبیو کرنے والی 95 ویں کھلاڑی بن گئی ہیں۔

اپنے پہلے بین الاقوامی میچ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے مومنہ ریاست کا کہنا تھا کہ وہ اس موقع پر بے حد پرجوش ہیں اور اپنے تاثرات کو الفاظ میں بیان نہیں کرسکتیں۔

انہوں نے اسے اپنے اور اپنی فیملی کے لیے یادگار لمحات قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی نمائندگی کرنا ان کا ایک خواب تھا جو آج پورا ہونے جا رہا ہے۔

مومنہ نے عزم ظاہر کیا کہ وہ میدان میں اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی بھرپور کوشش کریں گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US