اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت اختتام، 793 پوائنٹس کا اضافہ

image

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید اتار چڑھاؤ کے بعد کاروبار کا اختتام مثبت زون میں ہوا جس سے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں بہتری دیکھی گئی۔

مارکیٹ 2400 پوائنٹس کے بینڈ میں ٹریڈ کرتی رہی جبکہ دورانِ کاروبار ایک موقع پر 1415 پوائنٹس کی مندی اور بعد ازاں 971 پوائنٹس کی تیزی بھی ریکارڈ کی گئی۔

کاروبار کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 793 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 164,742 پوائنٹس پر بند ہوا۔

مارکیٹ میں بینکنگ، آئل اینڈ گیس اور فرٹیلائزر کمپنیز کے شیئرز میں خریداری کی نمایاں لہر دیکھی گئی جس نے مجموعی انڈیکس کو سہارا دیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US