سیکریٹری اسپورٹس پنجاب سے جنرل (ر) اکرم ساہی کی ملاقات، تفصیلی تبادلہ خیال

image

لاہور: سیکریٹری اسپورٹس پنجاب فضل الرحمن سے ایشین ایتھلیٹکس کے نائب صدر اور چیئرمین ساؤتھ ایشیا جنرل (ر) اکرم ساہی نے ملاقات کی، جس میں صوبے میں ایتھلیٹکس کے فروغ اور مستقبل کے لائحہ عمل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران جنرل (ر) اکرم ساہی نے فضل الرحمن کو سیکریٹری اسپورٹس پنجاب کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر سیکریٹری اسپورٹس پنجاب نے اعلان کیا کہ مئی میں پنجاب کے تمام اضلاع میں ایتھلیٹکس کے مقابلے منعقد کروائے جائیں گے جن کا مقصد نچلی سطح سے نیا اور باصلاحیت ٹیلنٹ سامنے لانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق کھیلوں کی ترقی کے لیے بہترین اقدامات کیے جا رہے ہیں اور ارشد ندیم نے جیولن تھرو میں عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کر کے ثابت کیا ہے کہ ہمارے نوجوانوں میں بے پناہ صلاحیت موجود ہے۔

جنرل (ر) اکرم ساہی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ارشد ندیم کی ترقی اور اولمپکس ریکارڈ قائم کرنے میں ایتھلیٹکس فیڈریشن نے بھرپور کردار ادا کیا ہے اور وہ مستقبل میں بھی کھیلوں کی ترقی کے لیے اپنا تعاون جاری رکھیں گے۔

سیکریٹری اسپورٹس نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ایتھلیٹکس کے مقابلوں سے باصلاحیت کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتیں دکھانے کے بہترین مواقع میسر آئیں گے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US