کراچی میں مارچ کے مہینے میں 3 ہزار سے زائد موٹر سائیکلیں چوری

image

سِٹیزن پولیس لائژن کمیٹی نے کراچی میں مارچ کے دوران جرائم سے متعلق تازہ رپورٹ جاری کر دی ہے جس کے مطابق مارچ میں کراچی میں 5 ہزار سے زائد اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں رپورٹ ہوئیں جبکہ شہریوں سے 1 ہزار 265 موبائل فون چھینے گئے۔

سی پی ایل سی کے مطابق اسی عرصے میں 3 ہزار 27 موٹر سائیکلیں چوری اور 440 موٹر سائیکلیں چھینی گئیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 17 کاریں اسلحے کے زور پر چھینی گئیں جبکہ 140 کاریں چوری کی گئیں۔

اعداد و شمار کے مطابق مارچ کے دوران شہر میں مختلف واقعات میں 44 افراد قتل بھی ہوئے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US