معرکہ حق کی مناسبت سے مختلف کھیلوں کے مقابلوں کے انعقاد کا اعلان

image

اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے صوبائی وزیر کھیل ملک فیصل ایوب کھوکھر کی ہدایت پر 'معرکہ حق' کی مناسبت سے مختلف کھیلوں کے مقابلوں کے انعقاد کا اعلان کیا ہے۔

ڈی جی اسپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی کے مطابق نشتر پارک اسپورٹس کمپلیکس میں ہاکی، کراٹے، سائیکلنگ اور شیر لاہور دنگل کے مقابلے منعقد کیے جائیں گے، جن کا مقصد پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرنا ہے۔

طے شدہ شیڈول کے مطابق ہاکی کا میچ 6 مئی اور کراٹے کے مقابلے 7 مئی کو ہوں گے۔ اسی طرح 8 مئی کو سائیکلنگ ریس جبکہ 9 مئی کو شیر لاہور دنگل کا انعقاد کیا جائے گا۔

محمد طارق قریشی کا کہنا ہے کہ ان مقابلوں کے ذریعے قومی جذبے کو فروغ دیا جائے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US