پاکستانی کرکٹر عثمان طارق نے وٹالٹی بلاسٹ 2026 کے لیے انگلش کاؤنٹی واروکشائر کے ساتھ معاہدہ کرلیا ہے۔
واروکشائر کی جانب سے کیے گئے باضابطہ اعلان کے مطابق عثمان طارق بطور غیر ملکی کھلاڑی 'واروکشائر بیئرز' کی نمائندگی کریں گے، جس کے لیے وہ کافی پرجوش ہیں۔
واروکشائر کی ٹیم وٹالٹی بلاسٹ میں اپنا پہلا میچ 22 مئی کو کھیلے گی جبکہ اس ٹورنامنٹ کے اختتام پر عثمان طارق 'دی ہنڈرڈ' لیگ میں برمنگھم فینکس کی جانب سے ایکشن میں نظر آئیں گے۔