پنجاب میں پولیس اور سی سی ڈی سے مقابلوں میں 11 ڈاکو ہلاک

image

پنجاب کے مختلف شہروں میں پولیس اور کاؤنٹر کرائم ڈپارٹمنٹ (سی سی ڈی) کی کارروائیوں کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں مجموعی طور پر 11 ڈاکو مارے گئے۔

فیصل آباد کے نواحی علاقے رشیدہ آباد میں ڈائیوو روڈ پر پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ ہوا، جس میں 4 ملزمان موقع پر ہلاک ہوئے۔

چنیوٹ میں بھی ایک گھر میں واردات کے بعد فرار ہونے والے ڈاکوؤں کا پولیس سے مقابلہ ہوا، جس کے دوران 3 ڈاکو مارے گئے۔ ہلاک ملزمان کی شناخت علی حمزہ، نوید عباس اور غلام رضا کے نام سے ہوئی ہے، جو متعدد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے۔

حکام کے مطابق کارروائی کے دوران ہلاک ڈاکوؤں سے اسلحہ اور لوٹی ہوئی رقم بھی برآمد کی گئی۔

اسی طرح گوجرانوالہ اور جڑانوالہ میں بھی سی سی ڈی کے ساتھ مقابلوں میں مزید 4 ڈاکو مارے گئے۔

پولیس کے مطابق صوبے بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US