کے الیکٹرک سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین کو سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 63 ارب 94 کروڑ روپے تک کا بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے۔
نیپرا کے اعلامیے کے مطابق ڈسکوز نے کیلنڈر سال 2026 کی پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کیلئے درخواست جمع کرا دی ہے، جس پر سماعت 19 مئی کو ہوگی۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ جنوری تا مارچ کی مدت میں کیپسٹی چارجز کی مد میں 36 ارب 83 کروڑ 70 لاکھ روپے کمی ہوئی، جبکہ سسٹم استعمال چارجز اور مارکیٹ آپریشن فیس کی مد میں بھی 11 ارب 24 کروڑ روپے کمی ریکارڈ کی گئی۔
مزید کہا گیا ہے کہ انکریمنٹل یونٹس کی مد میں 23 ارب 51 کروڑ روپے کمی کی درخواست کی گئی ہے۔ صارفین کو ریلیف دینے کا حتمی فیصلہ نیپرا سماعت کے بعد کیا جائے گا۔