اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، کاروبار کا مثبت اختتام

image

ایران اور امریکا کے درمیان ممکنہ معاہدے کی خبروں نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں غیر معمولی تیزی پیدا کر دی جس کے باعث کاروبار کا اختتام شاندار اضافے پر ہوا۔

ٹریڈنگ کے دوران مارکیٹ میں ایک موقع پر 7,346 پوائنٹس تک کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ مجموعی طور پر 100 انڈیکس 6,962 پوائنٹس بڑھ کر 171,705 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

مارکیٹ میں 165,000 سے بڑھ کر 171,000 پوائنٹس تک کی 7 حدیں بحال ہوئیں جو سرمایہ کاروں کے اعتماد میں نمایاں اضافے کی عکاسی کرتی ہیں۔

بروکرز کے مطابق ایران، امریکا متوقع ڈیل کی خبروں کے بعد سرمایہ کاروں نے مارکیٹ میں بھرپور دلچسپی دکھائی جس کے نتیجے میں بینکنگ، سیمنٹ، آئل اینڈ گیس اور فرٹیلائزر سیکٹرز کے شیئرز میں نمایاں خریداری دیکھی گئی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US