مئی کیلیے ایل این جی اسپاٹ خریداری، پاکستان نے عالمی ٹینڈر جاری کردیے

image

پاکستان نے مئی کے لیے ایل این جی اسپاٹ خریداری کے تحت دو کارگوز کے حصول کے لیے عالمی سطح پر ٹینڈر جاری کردیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پاکستان ایل این جی لمیٹڈ نے عالمی کمپنیوں سے دو ایل این جی کارگوز کے لیے بڈز طلب کی ہیں، جنہیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 7 مئی مقرر کی گئی ہے۔ بڈز اسی روز کھولی بھی جائیں گی۔

پیٹرولیم ڈویژن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلے ایل این جی کارگو کی سپلائی 12 سے 14 مئی کے درمیان متوقع ہے، جس سے ملک میں توانائی کی ضروریات پوری کرنے میں مدد ملے گی۔

یاد رہے کہ حال ہی میں وفاقی وزیر برائے توانائی اویس احمد لغاری نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ ملک کو ایل این جی گیس کی فراہمی ہوچکی ہے، جس کے بعد بجلی کی لوڈ مینجمنٹ کا خاتمہ ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ چند روز سے عوام کو لوڈ مینجمنٹ کا سامنا تھا، تاہم گیس کی دستیابی کے بعد صورتحال بہتر ہوگئی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US