قومی ٹیسٹ اسکواڈ کی شیرِ بنگلہ کرکٹ اسٹیڈیم میں بھرپور پریکٹس

image

بنگلا دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کی تیاریوں کے لیے قومی ٹیسٹ اسکواڈ نے ڈھاکا کے شیرِ بنگلہ کرکٹ اسٹیڈیم میں تیسرے روز بھرپور پریکٹس کی ہے۔

کوچز کی زیرِ نگرانی جاری اس سیشن میں کھلاڑیوں نے خاص طور پر سلپ فیلڈنگ اور کیچز کی مشقیں کیں۔

اسٹار بلے بازوں اور دیگر کھلاڑیوں نے ڈھاکا کی کنڈیشنز کو مدنظر رکھتے ہوئے بیٹنگ کی خصوصی پریکٹس بھی کی تاکہ میچ کے دوران مقامی پچوں اور موسم سے ہم آہنگ ہوسکیں۔

شیڈول کے مطابق قومی ٹیم کل بھی شیرِ بنگلہ اسٹیڈیم میں مقامی وقت کے مطابق سہ پہر 2 سے 5 بجے تک اپنا تربیتی سیشن جاری رکھے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 8 مئی سے شروع ہوگا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US