جاپان میں کھیلے جانے والے انڈر 18 ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے میچز کا شیڈول جاری

image

ایشیائی ہاکی فیڈریشن (AHF) نے مینز اور ویمنز انڈر 18 ایشیا کپ 2026 کے باضابطہ شیڈول کی منظوری دے دی ہے۔ یہ ایونٹ 29 مئی سے 6 جون 2026 تک جاپان کے شہر کاکامیگاہارا میں کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ میں ایشیا کی بہترین ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لیے آمنے سامنے ہوں گی۔

ایونٹ میں شامل ٹیموں کو درج ذیل گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ مینز پول A میں بھارت، کوریا، میزبان جاپان، چینی تائپے اور قازقستان۔ جبکہ پول B میں پاکستان، ملائیشیا، بنگلہ دیش اور چین شامل ہیں۔

پاکستان کے میچز کے شیڈول کے مطابق پاکستانی جونیئر ٹیم کو پول بی میں رکھا گیا ہے جہاں وہ اپنے سفر کا آغاز چین کے خلاف کرے گی۔ پاکستان کے گروپ مرحلے کے میچز میں پاکستان بمقابلہ چین: ہفتہ، 30 مئی 2026 (صبح 11:00 بجے)۔ پاکستان بمقابلہ ملائیشیا: اتوار، 31 مئی 2026 (دوپہر 3:00 بجے)، پاکستان بمقابلہ بنگلا دیش: بدھ، 3 جون 2026 (دوپہر 3:00 بجے) کھیلا جائے گا۔

5 جون کو سیمی فائنل جبکہ 6 جون کو ایونٹ کا فائنل کھیلا جائے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US