نیدرلینڈز کا ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان

image

ایڈنبرگ: ہالینڈ (نیدرلینڈز) نے رواں برس شیڈول آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنے 15 رکنی اسکواڈ کا باقاعدہ اعلان کردیا ہے۔ قومی ٹیم کی قیادت کے فرائض بابیٹ ڈی لیڈے انجام دیں گی، جن کے کاندھوں پر عالمی میلے میں ٹیم کو لیڈ کرنے کی اہم ذمہ داری ہوگی۔

نیدرلینڈز کی ویمنز کرکٹ ٹیم کے لیے یہ ایک تاریخی موقع ہے کیونکہ وہ اپنی تاریخ میں پہلی مرتبہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرنے کے بعد اس میگا ایونٹ میں شرکت کررہی ہے۔ اس سے قبل نیدرلینڈز نے کوالیفائر راؤنڈ میں شاندار کارکردگی دکھا کر عالمی کپ میں اپنی جگہ یقینی بنائی تھی۔

آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا میلہ رواں سال انگلینڈ کے مختلف شہروں میں سجے گا، جس کا باقاعدہ آغاز 12 جون سے ہونے جا رہا ہے۔ ایونٹ میں دنیا کی بہترین ٹیمیں ٹرافی کے حصول کے لیے مدقابل ہوں گی۔

نیدرلینڈز کا 15 رکنی اسکواڈ تجربہ کار اور نوجوان کھلاڑیوں کا امتزاج ہے، جو انگلینڈ کی کنڈیشنز میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھانے کے لیے پرعزم ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US