مقامی کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان

image

کراچی: مقامی کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان دیکھا گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 3 پیسے کی معمولی گراوٹ ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد امریکی ڈالر 278 روپے 75 پیسے سے کم ہو کر 278 روپے 72 پیسے کی سطح پر بند ہوا۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق طلب اور رسد کی بنیاد پر ہونے والے اس اتار چڑھاؤ کے دوران روپے کی قدر میں استحکام دیکھنے میں آیا۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں گراوٹ دیکھی گئی جہاں اس کی قدر 280 روپے کی نفسیاتی حد سے نیچے آگئی ہے۔

ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان (ای کیپ) کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 4 پیسے کی کمی واقع ہوئی ہے، جس کے بعد ڈالر کی قیمت فروخت 279 روپے 98 پیسے کی سطح پر آگئی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US