پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس 172,894 پوائنٹس پر بند

image

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوران تیزی کا رجحان برقرار رہا اور مارکیٹ مثبت زون میں بند ہوئی۔

کاروبار کے دوران سیمنٹ، فرٹیلائزر، آئل اینڈ گیس اور بینکنگ سیکٹر کے شیئرز میں سرمایہ کاروں کی بھرپور دلچسپی دیکھنے میں آئی جس کے باعث مارکیٹ میں نمایاں تیزی ریکارڈ کی گئی۔

ٹریڈنگ کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس میں ڈیڑھ ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ بھی دیکھا گیا جبکہ مارکیٹ نے 172 ہزار اور 173 ہزار پوائنٹس کی اہم نفسیاتی حدیں بھی بحال کر لیں۔

کاروبار کے اختتام پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا ہنڈرڈ انڈیکس 1189 پوائنٹس اضافے کے بعد 172 ہزار 894 پوائنٹس پر بند ہوا۔

اسٹاک تجزیہ کاروں کے مطابق سرمایہ کار ایران اور امریکا کے درمیان ممکنہ جلد ڈیل سے متعلق مثبت توقعات کے باعث پُرامید دکھائی دے رہے ہیں جس کے اثرات مارکیٹ کی تیزی پر نمایاں نظر آئے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US