فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے سیلز ٹیکس رولز 2006 میں ترامیم کرتے ہوئے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے لیے پیٹرولیم لیوی کی تفصیلات ماہانہ سیلز ٹیکس ریٹرن میں شامل کرنا لازمی قرار دے دیا۔
ایف بی آر کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی اور کلائمیٹ سپورٹ لیوی کی تفصیلات الگ سے ظاہر کرنا ہوں گی جبکہ آئل مارکیٹنگ کمپنیاں لیوی وصولی کی مکمل رپورٹ فراہم کرنے کی پابند ہوں گی۔
ایف بی آر کا کہنا ہے کہ نئے نظام کا مقصد پیٹرولیم لیوی کی وصولی کو زیادہ شفاف، مؤثر اور قابلِ نگرانی بنانا ہے جبکہ پیٹرولیم اور کلائمیٹ سپورٹ لیوی کی نگرانی بھی سیلز ٹیکس سسٹم کے ذریعے کی جائے گی