پاکستان تین میچوں پر مشتمل ون ڈے انٹرنیشنل سیریز میں آسٹریلیا کی میزبانی کرے گا۔
آسٹریلوی ٹیم 23 مئی کو اسلام آباد پہنچے گی جبکہ پہلا ون ڈے 30 مئی کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ دوسرا اور تیسرا ون ڈے 2 اور 4 جون کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہوں گے۔
تمام میچز شام 4 بج کر 30 منٹ پر شروع ہوں گے جبکہ ٹاس 4 بجے ہوگا۔ واضح رہے کہ آسٹریلیا اس سال جنوری میں ٹی ٹوئنٹی سیریز اور آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے میچز بھی پاکستان میں کھیل چکا ہے۔