کرپٹو کرنسی ٹریڈنگ اور پاکستانی ڈیجیٹل کوائن پر ادارے ہم آہنگ

image

کراچی میں عسکری بینک اور پاکستان ورچوئل ایسٹس ریگولیٹری اتھارٹی (پی وارا) کے حکام کے درمیان اہم ملاقات ہوئی ہے، جس میں کرپٹو کرنسی ٹریڈنگ اور پاکستانی ڈیجیٹل کوائن کے حوالے سے باہمی تعاون پر اتفاق کیا گیا ہے۔

اس اشتراک کا بنیادی مقصد ملک میں ڈیجیٹل فنانس ایکو سسٹم کی تشکیل کو جلد ممکن بنانا ہے۔ ملاقات میں مستقبل کے منصوبوں سمیت مستحکم کوائنز (Stablecoins)، ڈیجیٹل اثاثوں اور ٹوکنائزیشن سے متعلق امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ فریقین کا کہنا ہے کہ یہ اقدام جدید مالیاتی ٹیکنالوجیز کو روایتی بینکنگ کے ساتھ مربوط کرنے کی جانب ایک اہم قدم ثابت ہوگا۔

اس مقصد کے حصول کے لیے عسکری بینک اور پی وارا کے مابین ایک مشترکہ ورکنگ گروپ بھی تشکیل دے دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کرپٹو اثاثوں کی تجارت کرنے والی کمپنیوں پر گزشتہ 8 سال سے عائد پابندی ختم کردی ہے اور گزشتہ ماہ ہی بینکوں کو باقاعدہ طور پر کرپٹو اثاثہ کمپنیوں کے اکاؤنٹس کھولنے کی اجازت بھی دے دی ہے، جس کے بعد اب مالیاتی اداروں اور ریگولیٹری اتھارٹیز کے درمیان تعاون کا عمل تیز ہوگیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US