ہارون اختر وزیر اعظم کے مشیر برائے صنعت و پیداوار مقرر

image

کراچی میں ہارون اختر کو وزیر اعظم کا مشیر برائے صنعت و پیداوار مقرر کردیا گیا ہے، جس کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن وزیر اعظم کے ایڈوائزر توقیر شاہ کے دستخط سے جاری کردیا گیا ہے۔

کیبنٹ ڈویژن کو ہدایت کی گئی ہے کہ اس تقرری کی بنیاد پر سمری حتمی منظوری کے لیے صدر پاکستان کو ارسال کی جائے۔

واضح رہے کہ ہارون اختر اس سے قبل وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صنعت و پیداوار کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US