پاکستان ٹیم کے کپتان و مینجمنٹ نے پہلے ٹیسٹ کی پلئینگ الیون فائنل کرلی

image

بنگلا دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کی مینجمنٹ اور کپتان کی اہم میٹنگ ختم ہوگئی ہے، جس میں پہلے ٹیسٹ کے لیے پلیئنگ الیون کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پچ کے فاسٹ بالرز کے لیے سازگار ہونے کے پیشِ نظر ٹیم میں تین فاسٹ بالرز کو شامل کیے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جن میں شاہین شاہ آفریدی، محمد عباس اور حسن علی کے نام نمایاں ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نوجوان بیٹر اذان اویس کو اس میچ میں ڈیبیو کروائے جانے کا قوی امکان ہے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں امام الحق، کپتان شان مسعود، بابر اعظم، سلمان علی آغا، سعود شکیل اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو شامل کیے جانے کی توقع ہے۔

اسپن ڈپارٹمنٹ میں ساجد خان اور نعمان علی کے درمیان مقابلہ تھا، تاہم مینجمنٹ نے نعمان علی پر اعتماد کا اظہار کیا ہے، جس کے باعث پلیئنگ الیون میں ان کی شمولیت کے امکانات زیادہ ہیں۔ اس حوالے سے باقاعدہ اعلان ٹاس کے موقع پر متوقع ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US