اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ فاریکس ڈیٹا کے مطابق ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران 2 کروڑ 45 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد مجموعی ذخائر کی مالیت 21 ارب 29 کروڑ 35 لاکھ ڈالر ہوگئی ہے۔
مرکزی بینک کے مطابق اسٹیٹ بینک کے اپنے زرمبادلہ ذخائر 2 کروڑ 30 لاکھ ڈالر اضافے کے ساتھ 15 ارب 85 کروڑ 7 لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے ہیں۔
اسی طرح کمرشل بینکوں کے ذخائر میں بھی ہفتہ وار بنیادوں پر 17 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد ان کے پاس موجود زرمبادلہ کی مالیت 5 ارب 44 کروڑ 28 لاکھ ڈالر ہوگئی ہے۔